اردو

urdu

ادھم پور: ڈونگری لنک نیوز پر مقدمہ درج

By

Published : Apr 27, 2020, 10:40 AM IST

جموں وکشمیر کے ضلع ادھم پور میں ایک فیس بک پیج 'ادھم پور ڈونگری نیوز لنک' کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ادھم پور ڈونگری لنک نیوز پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام ہے۔

'ادھم پور ڈونگری لنک نیوز' پر مقدمہ درج
'ادھم پور ڈونگری لنک نیوز' پر مقدمہ درج

موصولہ اطلاعات کے مطابق خبر میں سیکیورٹی فورسز اور چار مشتبہ عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کے غیر مصدقہ دعوے کیے گئے تھے۔

آپ کو بتا دیں کہ ہفتے کے روز سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر ادھم پور میں ایک سرچ آپریشن چلایا تھا، کیوںکہ علاقے میں مشتبہ افراد کے ہونے کی اطلاع موصول ہو ئی تھی، حالانکہ یہ آپریشن پرامن ختم ہوا تھا۔

ایس ایس پی راجیو پانڈے کے مطابق ادھم پور میں پولیس عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کی جعلی خبریں شائع کی گئی تھیں جس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وہیں ایس ایس پی راجیو پانڈے نے کہا کہ ملزم کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمات درج کے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اس فیس بک صارف کا پتہ لگا رہی ہے جس نے اس خبر کو ادھم پور ڈونگری نیوز پر پوسٹ کیا تھا۔

وہیں ایس ایس پی نے لوگوں سے اپیل کی ہے اگر سوشل میڈیا پر کوئی جعلی خبریں پھیلاتا ہے تو اس بابت پولیس کو مطلع کر کے اس کا تعاون کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details