آگرہ کے صدر تھانہ حلقہ میں کورونا سے متاثر ایک خاتون کے کنبے پر ایف آئی آر درج ہو گئی ہے۔ کنبے پر کورونا وائرس سے متاثر خاتون کی جانکاری چھپانے کا الزام ہے۔ متاثرہ خاتون کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی اور شادی کے بعد وہ ہنیمون منانے اپنے شوہر کے ساتھ اٹلی گئی تھی لیکن جب وہ اٹلی سے واپس اپنے شوہر کے ساتھ بنگلورو آئی تو اس کا شوہر کورونا سے متاثر پایا گیا تھا۔
آگرہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے کنبے پر ایف آئی آر درج - fir filed on corona virus suspected
آگرہ ضلع کے کینٹ رویلے کالونی کے ایک کنبے پر ڈی ایم کے حکم کے بعد صدر تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
corona virus suspected
خاتون شوہر کو بنگلورو میں چھوڑ کر اپنے والد کے گھر آگرہ چلی آئی تھی لیکن اس کی جانکاری انتظامیہ کو نہیں دی گئی۔ بعد میں جب اس خاتون کے جانچ کی رپورٹ میں اس کے متاثر ہونے کا پتہ چلا تب انتظامیہ نے علاقے میں سینیٹائزر کا نظم کیا اور ضروری کاروائی پوری کی تاکہ قریب کے لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رکھا جا سکے۔