اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرحوم صحافی کے اہل خانہ کو امداد

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے دو صحافیوں کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث انتقال ہوگیا۔

financial help to late journalists family in yadgir
مرحوم صحافی کے اہل خانہ کو امداد

By

Published : Jul 10, 2020, 12:03 PM IST

کورونا وائرس کا اثر زندگی کے ہر شعبہ پر پڑ رہا ہے۔ صحت اور تشخیص کا نظام اس سے پو ری طرح متاثر ہے۔ وہیں معیشت، صحافت اور محکمہ پولیس بھی کورونا کے گھیرے میں ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں عام لوگوں کے علاوہ ڈاکٹرز اور پولیس عملے کے علاوہ صحافتی برادری بھی شامل ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہوکر وفات پانے والے صحافیوں کی امداد کے لیے کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن یادگیر ڈسٹرکٹ یونٹ نے صحافیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن یادگیر ڈسٹرکٹ یونٹ کے صدر جگدیش نے ضلع یادگیر کے تعلقہ گرمٹکل میں میڈیا اکیڈمی ایوارڈ یافتہ صحافی مرحوم دنیش شکلا کے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کی جانب سے تعاون کیا۔

اس موقع پر کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ریاستی کونسل کے رکن دیش پانڈے، ضلع یونٹ کے سیکرٹری رویندر کلکرنی، شنکراپا، سدھو سوامی، ناگاراج اور بسواراج کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: کرناٹک: اردو اکیڈمی کو فعال بنانے کا مطالبہ

مرحوم صحافی دنیش شکلا کے اہل خانہ نے ایسوسی ایشن کے صدر اور اراکین کا شکریہ ادا کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details