لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان کسانوں اور دیہی علاقوں کے بے روزگار کسانوں کے لیے قومی بینک برائے زراعت اور دیہی ترقی یعنی نابارڈ نے مالی تعاون کا اعلان کیا ہے۔
نابارڈ کی جانب سے مویشی پروری کے لئے قرض پر 25 تا 33 فیصدی تک سبسڈی مہیا کرائی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ قرض کی متعین سبسڈی لون کے ساتھ بینک ہی مہیا کرائے گا۔
واضح رہے کہ نیشنل بینک فار رورل ڈیولپمنٹ (نابارڈ) مرکزی حکومت کا ادارہ ہے جو دیہی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مسلسل کوشاں رہتا ہے۔