بہار میں محکمہ مالیات کے سیکریٹری اور پرنسپل سیکریٹری کئی ملازمین کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔
محکمہ مالیات کے کئی ملازمین کورونا سے متاثر - covid-19 in bihar
بہار میں محکمہ مالیات کے ملازمین میں کورونا پائے جانے کے بعد صرف ضروری کام کو ہی انجام دیا جا رہا ہے. ملازمین کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں علاج کے لئے بھیجا گیا ہے.
محکمہ مالیات کے کئی ملازمین کورونا سے متاثر
ریاست کے دارالحکومت پٹنہ میں کورونا وائرس کا اثر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ اب سیکریٹریٹ کے کئی محکموں تک کورونا نے دستک دی ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی کی کورونا رپورٹ کچھ روز قبل منفی آئی تھی۔ اس محکمہ کے سیکریٹری راہل سنگھ اور پرنسپل سیکریٹری ایس سیدھارتھ کے سیل کے کئی ملازمین میں کورونا مثبت پایا گیا۔ پہلے ہی اس محکمہ کو سیل کر دیا گیا تھا۔