اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ خدمات، سپریم کورٹ میں آخری شنوائی آج - فاؤنڈیشن فار میڈیا پروفیشنل

فاؤنڈیشن فار میڈیا پروفیشنل نامی این جی او نے عرضی دائر کر علاقے میں 4 جی خدمات کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔

Final Hearing
Final Hearing

By

Published : Aug 7, 2020, 10:52 AM IST

جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ میں آج آخری شنوائی شروع ہونے والی ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ذریعہ 4 جی خدمات معطل کئے جانے کے خلاف اپریل میں سپریم کورٹ کے سامنے فاؤنڈیشن فار میڈیا پروفیشنل نامی این جی او نے عرضی دائر کر علاقے میں 4 جی خدمات کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔

جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ کی بحالی کے متعلق گیار مئی کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے ایک خصوصی کمیٹی کو تشکیل دینے کا حکم دیا تھا، جسے یو ٹی میں 4 جی خدمات کے متعلق رپوٹ تیار کرنا تھا۔

جون میں درخواست گزار کی جانب سے ایک دوسری عرضی دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر کسی طرح کا عمل نہیں کیا گیا ہے۔

اس کے بعد مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ پر پابندیوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور اس نے فی الحال کسی قسم کی نرمی کی پیش کش کے خلاف فیصلہ کیا ہے۔

واضح ہو کہ گزشتہ سال 5 اگست کو دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی تھی۔ علاقے میں تناؤ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے انٹرنیت اور موبائل خدمات پر پابندی لگا دی تھی۔

کئی ماہ کی معطلی کے بعد جموں و کشمیر میں موبائل اور 2 جی انٹرنیٹ خدمات تو بحال کیا گیا لیکن 4 جی خدمات پر اب تک پابندی ہے، جس سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details