اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فلم 'رام جنم بھومی' کی ریلیز کا راستہ صاف - چیئرمین وسیم رضوی

رام مندر پر بنی فلم 'رام جنم بھومی' کی ریلیز کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ اسے سینسر بورڈ سے سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔

Film Ramjanmbhoomi

By

Published : Mar 16, 2019, 3:29 PM IST

یہ فلم اتر پردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے ایودھیا کے رام مندر پر مرکوز کر کےبنائی فلم ہے۔ یہ فلم 29 مارچ کو پورے ملک میں ریلیز ہوگی۔

فلم کی کہانی کو انہوں نے خود لکھا ہے۔ اس فلم سازی کا کام بھی انہوں نے خود ہی کیا ہے۔

اس فلم کے بارے میں وسیم رضوی نے بتایا کہ فلم میں رام مندر سے متعلق مختلف واقعات کو شامل کیا گیا ہے۔ فلم کو ایودھیا کے کئی اہم مقامات پر فلمایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس فلم کے ہدایت کار سنوج مشرا ہیں۔ فلم میں منوج جوشی،گووند نام دیو، ناج نیج پاٹنی اور راجویر سنگھ اہم کرداروں میں ہیں۔

رضوی نے بتایا کہ فلم کا پہلا پوسٹر اور ٹیزر جاری ہونے کے بعد انہیں کئی مذہبی اداروں سے قانونی نوٹس کے ساتھ انڈر ورلڈ سے فلم کو ریلیز نہیں کرنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔

وسیم رضوی نے کہا کہ فلم سیاسی روٹیاں سینکنے والے اور مذہب کے ٹھیکے داروں کو بے نقاب کرے گی۔ اس فلم میں وہ سب کچھ دکھا رہے ہیں، جو ایک مہذب سماج میں نہیں ہونا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details