حال ہی میں اس فلم کا پہلا لک ریلیز کیا گیا تھا۔ اس فلم میں نریندر مودی کا کردار وویک اوبرائے ادا کررہے ہیں۔
امنگ کمار آجکل گجراتی کیوں سیکھ رہے ہیں؟
وزیر اعظم نریندر مودی کی بایوپیک کے لیے معروف ڈائریکٹر امنگ کمار گجراتی زبان سیکھ رہے ہیں۔
kumar
بایوپیک فلم بنانے کے لیے معروف ڈائریکٹر امنگ کمار ان دنوں گجرات میں مقیم ہیں جہاں فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ شوٹنگ کے وقت عام لوگوں سے بات کرنی پڑتی ہے جس کی وجہ سےڈائریکٹر گجراتی سیکھ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امنگ گزشتہ دو ماہ سے گجرات میں ہیں اور عام لوگوں سے گجراتی میں بات کر کے خود ہی اپنے من سے گجراتی سیکھ رہے ہیں۔ امنگ تھوڑی بہت گجراتی سمجھتے اور بولتے بھی ہیں۔