اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'جی ایس ٹی کی وجہ سے فلم انڈسٹری متاثر' - جی ایس ٹی کے بارے میں حکومت سے بات کرنے کی اپیل

کمل ہاسن کا کہنا ہےکہ 'جی ایس ٹی کی وجہ سے فلم انڈسٹری پریشانی کا شکار ہے۔'

'جی ایس ٹی کی وجہ سے فلم انڈسٹری متاثر'
'جی ایس ٹی کی وجہ سے فلم انڈسٹری متاثر'

By

Published : Jan 12, 2020, 11:39 AM IST

انہوں نے انڈسٹری کو بھی اس کے بارے میں حکومت سے بات کرنے کی اپیل کی ہے۔

یسکن 2020 میں گفتگو کرتے ہوئے ہاسن نے کہا کہ 'انہوں نے انڈسٹری سے بھی جی ایس ٹی کے بارے میں حکومت سے بات کرنے کی اپیل کی تھی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔'

انہوں نے کہا کہ 'آپ کو یاد ہوگا کہ جی ایس ٹی کے خلاف میری ایک مضبوط آواز تھی۔ میں، اپنی انڈسٹری کو متنبہ کرتا رہا کہ یہ لاگو کیا جائے گا۔ ہمیں ان سے (حکومت) سے بات کرنی ہوگی اور انہیں بتانا ہوگا کہ وہ کہاں تک جاسکتے ہیں اور کہاں رکنا چاہیے۔ میرے بھائیوں نے اسے ہلکے میں لیا اور ہم بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں'۔

کمل ہاسن مرکزی حکومت اور سی اے اے، این آر سی کی مخالفت کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details