عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ایک طرف جہاں پورے ملک کو لاک ڈاؤن کو کیا گیا تھا وہیں ملک کی تمام بڑی چھوٹی صنعتوں کو بھی مکمل طورپربند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ لیکن اب 'ان لاک ون' کے نفاذ کے بعد مرکزی وریاستی حکومت کی جانب سے ان تمام چھوٹی بڑی صنعت گاہوں کو حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق کھول دیا گیا ہے۔
رامو جی فلم سٹی میں'فلم اورسیریلز' کی شوٹنگ شروع تلنگانہ حکومت نے بھی تقریبا ڈھائی ماہ کے مسلسل لاک ڈاؤن کے بعد دیگر صنعت گاہوں کے ساتھ ساتھ اب فلم شوٹنگ کی بھی پابندی میں نرمی کردی ہے۔ وزیر اعلی تلنگانہ کے ذریعے فلم شوٹنگ اورپوسٹ پروڈکشن دوبارہ شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے، اس حوالے سے اب ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآبادمیں واقع 'راموجی فلم سٹی' کی بھی سرگرمی اب رفتہ رفتہ بحال ہو رہی ہے۔ ڈھائی ماہ کے مسلسل لاک ڈاؤن کے بعد، فلم انڈسٹری نے نئے جوش و خروش کے ساتھ شوٹنگ شروع کردی ہے۔
دلچسپ بات یہ ھیکہ 'ای ٹی وی' پر نشر ہونے والے مشہور'سیٹھمہ واکٹلو سیری ملے چیٹو' سیریل کی دوبارہ شوٹنگ شروع کردی گئی ہے۔
رامو جی فلم سٹی میں'فلم اورسیریلز' کی شوٹنگ شروع آپ کو بتا دیں کہ شوٹنگ کے دوران ریاستی و مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے گائیڈ لائن و تمام تراحتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عمل کیا جا رہا ہے۔
رامو جی فلم سٹی میں'فلم اورسیریلز' کی شوٹنگ شروع شوٹنگ اور سیٹس پر آنے سے قبل ہی تمام کاسٹ اور عملے کی تھرمل اسکریننگ کی جاتی ہیں۔تمام ممبروں میں سینیٹائزر اور ماسک تقسیم کیے جاتے ہیں۔
رامو جی فلم سٹی میں'فلم اورسیریلز' کی شوٹنگ شروع سیٹس پر ایک ڈِس انفیکشن ٹنل کا انتظام کیا گیا ہے۔ کیمروں اور فلم بندی کے دیگر سامان وقتا فوقتا سینیٹائز کیے جاتے ہیں۔
میک اپ فنکار پی پی ای کٹ کی پابندی کرتے ہیں۔ متعدد اداکار و اداکاراؤں نے اپنا میک اپ خود کرنے کو ترجیح دی ہے۔ وقفوں کے دوران سماجی دوری کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔
رامو جی فلم سٹی میں'فلم اورسیریلز' کی شوٹنگ شروع کاسٹ اور عملے کے بیشتر افراد گھر سے کھانا تیار کر کے لاتے ہیں۔ شوٹنگ کے دوران کاسٹ کے درمیان بھی سماجی دوری برقرار رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
رامو جی فلم سٹی میں'فلم اورسیریلز' کی شوٹنگ شروع کاسٹ کے ساتھ عملے بھی پورے طور پر ماسک، دستانے پہنتے ہیں۔ شوٹنگ کے دوران صرف 20 سے 30 افراد جمع ہوتے ہیں۔
رامو جی فلم سٹی میں'فلم اورسیریلز' کی شوٹنگ شروع اداکار لکشمی رنجن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' کورونا وائرس کے سبب ہم شو ٹنگ سے گھبرا رہے تھے۔ لیکن پروڈکشن ہاؤس نے مجھے ایک ڈس انفیکٹڈ کار بھیجی ہے جس میں دو افراد ہی بیٹھ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ'مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی کہ سیٹ پر مکمل حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے شوٹنگ کے تعلق سے یہ بات بھی بتائی کے ہم کچھ اہم مناظر کی فلم بندی کرتے ہوئے بھی جسمانی دوری کی پیروی کرتے ہیں۔
رامو جی فلم سٹی میں'فلم اورسیریلز' کی شوٹنگ شروع سیریل کی ہدایتکار کونڈیتی کرن نے کورونا کے دوران شوٹنگ کے تعلق سے بتا یا کہ'میں پچھلے ایک برس سے اس سیریل کی ہدایتکاری کر رہی ہوں۔
انہوں نے بتا کہ ہم نے اب تک 1 ہزار 426 ایپیسوڈس ٹیلی کاسٹ کیے تھے۔لیکن تبھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمیں ایک لمبے وقفے کے لیے شوٹنگ روکنا پڑی۔
رامو جی فلم سٹی میں'فلم اورسیریلز' کی شوٹنگ شروع انہوں نے بتا یا کہ لوگوں کو تفریح کی ضرورت ہے اور ہمیں معاش کی ضرورت ہے۔ لہذا اس طویل وقفے کے بعد ہم نے تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ دوبارہ سیریلز کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔