مشہور فلم اداکار اور پنجاب کے گرداس پور سے بی جے پی رکن پارلیمان سنی دیول کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ ہماچل پردیش کے صحت کے سکریٹری امیتابھ اوستھی نے منگل کو سنی دیول کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
سنی ایک ماہ سے منالی میں مقیم تھے

بالی ووڈ کے 64 سالہ اداکار دیول ممبئی میں کندھے کی سرجری کے بعد منالی آئے ہوئے ہیں اور تقریباً ایک مہینے سے دسال گاؤں میں مقیم ہیں۔ ان کے ساتھ کنبے کے دیگر لوگ بھی تھے جو اب ممبئی واپس لوٹ گئے ہیں۔ سنی دیول کو ممبئی لوٹنا تھا لیکن ان کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے ڈاکٹروں کی صلاح پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
اداکار ممبئی واپس جانے والے تھے
کلو کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سشیل چندر نے بتایا ہے کہ سنی کووڈ 19 کا ہر 10 ویں دن معائنہ کروا رہے تھے۔ انہیں ممبئی واپس جانا تھا لہذا منگل کو محکمۂ صحت کی ٹیم کو کورونا ٹیسٹ کے لئے بلایا گیا۔ شام کو اس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔