اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

قنوج میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض - corona virus in kannauj

ریاست اترپردیش کے ضلع قنوج میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی شناخت کی گئی ہے۔

fever-patient-reached-kannauj-medical-college-and-said-that-he-is-suffering-from-corona
کنوج میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض

By

Published : Mar 13, 2020, 1:07 PM IST

قنوج میڈیکل کالج کے ترجمان کے مطابق ایک نوجوان نے 108 نمبر کی ایمبولینس پر کال کی۔ نوجوان نے فون پر کہا اسے کورونا وائرس ہوگیا ہے۔

اس کی ابتدائی طبی جانچ کے بعد اسے علاحدہ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

کنوج میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض

جانچ تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہا ، سی ایم ایس نے تصدیق کی کہ مریض کو عام بخار تھا اور کھانسی کی شکایت ہے۔

مریض کے سیمپل کو کے معائنے کے لئے پونہ بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

وہاں سے رپورٹ آنے کے بعد ، صورتحال واضح ہوجائے گی۔

ہسپتال کے عملہ نے بتایا کہ گاؤں تیروہ کا رہائشی چار دن سے بخار میں مبتلا تھا ، اس نے گاؤں کے ہی ایک میڈیکل اسٹور سے وا لی تھی۔ علامات ظاہر ہونے کہاں بیٹھے لوگوں نے بھی شک کا اظہار کیا۔

اس کے بیمار میں مبتلا شخص پریشان ہو گیا اور 108 ایمبولینس کو فون کیا اور کہا ’’مجھے کورونا ہے اور مجھے مدد کی ضرورت ہے اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی‘‘۔

جیسے ہی اس نوجوان کو میڈیکل میں داخل کیا گیا ۔ہر جگہ افرا تفری مچ گئی۔ نوجوان کو ایمرجنسی وارڈ سے ہٹا دیا گیا اور فوری طور پر تنہائی وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

جہاں سی ایم ایس ڈاکٹر دلیپ سنگھ کی نگرانی میں ڈاکٹرزنے ان کے طبی معائنے میں مشغول ہو گئے۔

تروا میڈیکل کالج کے سی ایم ڈاکٹر دلیپ برما نے مریض کا تحریری بیان لیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ 4 دن سے بخار میں مبتلا تھے، وہ بارش میں بھیگ گئے تھے۔اس کے بعد اسے بخار اور کھانسی ہوگئی ۔

کچھ لوگوں کے کہنے پر ، وہ میڈیکل کالج کی جانچ کروانے آیا ۔

متاثرہ نوجوان کا بیان ہے کہ اس کے خاندان کا کوئی بھی فرد ریاست سے باہر نہیں رہتا ہے، اور نہ کسی باہر کے لوگوں سے رابطہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details