اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک، دو زخمی - بھیونڈی سڑک حادثہ

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون ہلاک اور دو افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک، دو زخمی

By

Published : Sep 23, 2019, 5:54 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:36 PM IST

بھیونڈی شہر کے پدمانگر گنیش سنیما علاقے میں بازار جاتے وقت خاتون کو تیز رفتار مالبردار ٹیمپو نے زوردار ٹکر مار دیا اس حادثہ کے دوران خاتون سمیت تین افراد گاڑی کی زد میں آگئے، جب کہ خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک، دو زخمی

اس حادثہ میں سریکھا لکشمن 58 برس نامی خاتون کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی ہے۔ پولیس نے خاتون کی لاش کا پنچ نامہ کر پوسٹ مارٹم کے لیے آئی جی ایم ہسپتال روانہ کردیا ہے۔


مقامی لوگوں نے ٹیمپو ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 5:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details