اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پانی کے بجائے سینیٹائزر پلانے سے بچہ بیمار - ہیلتھ سیننٹر لے گئی تھی

شمالی تریپورہ میں اونکوٹی ضلع کے کمار گھاٹ سب ڈویژن کے تحت سوناموری گاؤں کے ہیلتھ سینٹر میں ایک ماں نے بچے کو پانی کے بجائے سینیٹائزر پلادیا جس سےاس کی طبیعت خراب ہوگئی۔

سینیٹائزر پلانے سے بچہ بیمار
سینیٹائزر پلانے سے بچہ بیمار

By

Published : Aug 12, 2020, 6:47 PM IST

پولس نے بتایا کہ اگرتلہ کے کمارگھاٹ سب ڈویژن کے تحت سوناپوری گاؤں میں 10 مہینے کے بچے کو ہیلتھ سینٹر میں اس کی ماں نے پانی کے بجائے سینیٹائزر پلا دیا جس کے بعد بچے کی طبیعت خراب ہوگئی۔


ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن بچے کو دوبارہ کھانا پینا شروع کرنے میں کچھ اور وقت لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ ڈاک نے سینیٹائزر کی فروختگی شروع کی


پولس کے مطابق پریتی داس (بچے کی ماں) نے الزام لگایا کہ وہ اپنے 10 مہینے کے بچے کو پلس پولیو دوا پلانے کے لئے ہیلتھ سیننٹر لے گئی تھی اسے ایسا لگا کہ اس کا بچہ پیاسہ ہے اور اس نے آشا کارکن سے پانی مانگا۔ آشا کارکن پشپا داس نے بچے کی ماں کو پانی کے بجائے سینیٹائزر دے دیا۔ اسے پلانے کے بعد تھوڑی ہی دیر بعد بچے کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ الٹیاں کرنے لگا۔


ملزم آشا کارکن پشپا نے پولس کو بتایا کہ اس نے بچے کی ماں کو سینیٹائزر غلطی سے دے دی تھی۔ بچے کی ماں نے بوتل میں بھرے مائع مادہ کو دیکھے بغیر ہی بچے کے منھ میں اسے ڈال دیا تھا۔


آشا کارکن نے بتایا کہ ’’اگر میں نے لاپروائی سے بچے کی ماں کو پانی کے بجائے سینیٹائزر دےہی دیا تھاتو وہ مجھ سے زیادہ لاپروا نکلی۔ اس نے بچے کے منھ میں مائع مادہ ڈالنے سے پہلے اس کے رنگ اور مہک پر دھیان کیوں نہیں دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details