ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نہایت ہی خطرناک وبا ہے۔ اس سے متاثر ہونے والے افراد 20 فیصد شدید بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ ان میں نمونیا اور سانس لینے میں تکلیف محسوس کرنے والے بھی شامل ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بتایا ہے کہ جن لوگوں میں کورونا کی ہلکی سی بھی علامات ہیں یا انہیں کورونا ٹسٹ میں منفی آنے کے بعد بھی نزلہ، زکام اور کھانسی ہے تو ایسے افراد دوسروں میں بھی اس وائرس کو پھیلا سکتے ہیں۔
امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کمشنر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ 99 فیصد کورونا وائرس 'بے ضرر' ہے۔