اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

معاشی تنگی سے پریشان باپ نے بچوں کا قتل کرکے خودکشی کی - بچوں کا گلا کاٹ کر

معاشی پریشانیوں کے سبب اپنے دونوں بچوں کا گلا کاٹ کر بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد باپ نے خود بھی پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

killed

By

Published : Mar 7, 2019, 3:25 PM IST

یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے چلکالوری پیٹ ٹاون میں پیش آیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ واقعہ بدھ کی شب یا پھر جمعرات کی صبح پیش آیا۔

پولیس کے مطابق 32سالہ وائی رمنامورتی ،چلکالوری پیٹ ٹاون کے گوڑا کلیانا منڈپم علاقہ میں مقیم تھا ، معاشی پریشانیوں کا سامنا کررہا تھاجس سے تنگ آکر اس نے اپنے دو معصوم بچوں سات سالہ ناگا دنیش اور چھ سالہ سائی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا اور پھر کمرہ میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details