اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

روزے رکھ کر فارم واپس پانے میں مدد ملی: ہاشم آملہ - ہاشم آملہ

جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ نے عالمی کپ کرکٹ سے قبل عالمی کپ وارم اپ میچوں میں لگاتار دو نصف سنچریاں داغ کر دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

روزے رکھ کر فارم واپس پانے میں مدد ملی: ہاشم آملہ

By

Published : May 28, 2019, 10:30 PM IST

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے بعد انٹرویو میں ہاشم آملہ نے کہا کہ روزہ صلاحیتوں میں نکھار کے حوالے سے مدد گار ثابت ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ انہیں ماہ رمضان کا پورا سال انتظار رہتا ہے کیونکہ اُن کو مطابق روزے اُنہیں جسمانی اور ذہنی مضبوطی فراہم کرتے ہیں۔

بحیثیت اوپنر ہاشم آملہ کی حالیہ کارکردگی زیادہ متاثر کن نہیں تھی، تاہم ورلڈ کپ وارم اپ میچوں میں لگاتار دو نصف سنچریاں داغ کر انہوں نے اپنی فارم میں واپسی کے اشارے دے دیے ہیں ۔

اپنی ٹیم کے سب سے سینئر کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔یاد رہے ورلڈ کپ 2019 کا آغاز ماہ رمضان میں ہو رہا ہے اور ہاشم آملہ اپنی جسمانی اور ذہنی فٹنس کا راز رمضان کو قرار دیتے ہیں۔

ہاشم آملہ نے 2012میں انگلینڈ کے دورے کے دوران اوول کے میدان میں جنوبی افریقہ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیسٹ سکور 311 رنز بنایا تھا۔انہوں نے اب تک اپنے کیریئرمیں 174 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں جن میں 27 سنچریوں کی مدد سے 49 رنز کی اوسط سے 7910 رنز اسکور کئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details