اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مارچ تک کسانوں کو پی ایم کسان اسکیم کا فائدہ ملے گا: تومر

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے پیر کے روز کہا کہ مارچ کے آخر تک ملک کے تمام 12 کروڑ کسانوں کو پرھان منتری کسان سمان نیدھی یوجنا (پی ایم کسان) کا فائدہ ملنےکی توقع ہے۔

مارچ تک کسانوں کو پی ایم کسان اسکیم کا فائدہ ملے گا: تومر
مارچ تک کسانوں کو پی ایم کسان اسکیم کا فائدہ ملے گا: تومر

By

Published : Feb 24, 2020, 8:45 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:01 AM IST

تومر نے پی ایم کسان اسکیم کے ایک سال مکمل ہونے پر یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک تقریباً 8.5 کروڑ کسانوں کو اس اسکیم کا فائدہ مل گیا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت اہل کسانوں کو سالانہ 6000 روپے کی مالی مدد دی جاتی ہے۔

انہوں نے اس اسکیم کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد ملک میں کسی بھی منصوبے کا فائدہ ایک سال میں ساڑھے آٹھ کروڑ لوگوں کو نہیں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ریاستوں میں اسے نافذ کرنے کی رفتار سست ہے لیکن ان ریاستوں میں بھی اس کی رفتار بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ریاستوں کی بھی اپنی ترجیحات ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کے لئے 10 ہزار نئے یف پی او بنائے جائیں گے اور ہر ایف پی او کو زیادہ سے زیادہ 15 لاکھ روپے کی مالی مدد دی جائے گی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details