پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران زراعت سے متعلق پاس ہونے والے بل پر تبصرہ کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ مرکزی حکومت کو کسانوں کو اعتماد میں لے کر کوئی فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔
کسانوں کو اعتماد میں لینا چاہتے تھا: مایاوتی - کسانوں کو اعتماد
بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے کسانوں سے متعلق پاس کی گئی حالیہ بلز سے متعلق رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کو بل پاس کرنے سے قبل کسانوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

کسانوں کو اعتماد میں لینا چاہتے تھا: مایاوتی
مایاوتی نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ بی ایس پی نے یوپی میں اپنی حکومت کے دوران زراعت سے متعلق متعدد معاملات میں کسانوں کی کئی پنچائتیں بلا کر ان سے تبادلہ خیال کے بعد ہی ان کے مفاد میں فیصلہ لئے تھے۔ اگر مرکزی حکومت بھی کسانوں کو اعتماد میں لے کر ہی فیصلہ لیتی تو یہ بہتر ہوتا۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ مانسون اجلاس کے دوران پارلیمنٹ سے دو بل پاس ہوئے ہیں جن کے بعد اپوزیشن سراپا احتجاج ہے۔