اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دربھنگہ میں کسانوں کا احتجاج

بہار کے دربھنگہ میں جمعہ کو اکھیل بھارتیہ کسان مہا سبھا اور بھاکپا مالے کے کارکنوں نے پیکس کی رقم کو غبن کرنے والے پیکس صدر کی گرفتاری اور ڈفالٹر پنچایتوں میں پیکس انتخابات ملتوی کرنے کے ضلع انتظامیہ کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک روزہ احتجاج کیا۔

دربھنگہ میں کسانوں کا احتجاج

By

Published : Nov 22, 2019, 11:20 PM IST

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ جو پیکس صدر نے رقم کی چوری یا غبن کیا ہے اسے گرفتار کیا جائے یہ لوگ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ہیں مگر پیکس صدر کے خطا کی سزا کسانوں کو کیوں دی جا رہی ہے۔ وہاں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ غلط ہے۔

احتجاج کی قیادت کر رہے بھاکپا مالے کے سینئر لیڈر آر کے سہنی نے کہا کہ ہم لوگ بھاکپا مالے اور اکھیل بھارتیہ کسان مہا سبھا کے لوگ ہیں-

دربھنگہ میں کسانوں کا احتجاج

ہم احتجاج کے ذریعے ضلع انتظامیہ سے یہ مطالبہ کرنے آئے ہیں کہ ریاستی حکومت نے کچھ پنچایتوں کو ڈفالٹر کرکے وہاں پیکس انتخابات ملتوی کر دیا ہے جسے ھم لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ کسانوں اور پیکس ووٹروں کے حق پر حملہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چوری پیکس صدر نے کی ہے اور گرفتاری بھی صدر کی ہونی چاہئے اس کی سزا کسان کیوں برداشت کریں۔ خطا کسی کی اور سزا کسی کو ، یہ بہت ہی غلط سوچ اور فیصلہ ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details