اردو

urdu

By

Published : Dec 12, 2020, 9:23 AM IST

ETV Bharat / bharat

کسانوں کا احتجاج 17 ویں روز میں داخل، آج ہائی وے کریں گے جام

زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر کے کسانوں میں غم و غصہ بڑھتا ہی جارہا ہے، آٹھ دسمبر کو بھارت بند کے بعد اب کسانوں نے ٹول پلازہ فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سبب پانچ ٹول پلازہ پر 3،500 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

image
image

زرعی قوانین کے خلاف آج کسان تنظیموں نے دہلی - جئے پور قومی شاہراہ جام کرنے کا انتباہ دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ دہلی جانے والے راستوں پر آنے والے ٹول پلازہ کا ٹول ادا نہیں کریں گے۔

جس کے سبب دہلی - ہریانہ سرحد کے پانچ ٹول پلازہ پر 3،500 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ ٹول پلازہ کی سکیوریٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس تعلق سے پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین پر سخت نگاہ رکھی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہی وجہ ہے دہلی - ہریانہ پانچ بارڈر، بدرپور بارڈر، گروگرام - فرید آباد بارڈر، کنڈلی - غازی آباد - پلول بارڈر، پالی کرشر زون اور دھوج بارڈر کے ٹول پلازہ پر ساڑھے تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ کسان تنظیموں نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ 14 دسمبر کو ملک گیر سطح پر بی جے پی دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details