اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کسان تنظیموں کی میٹنگ جاری، حکومت کی تجویز پر تبادلہ خیال - سِنگھو بارڈر

سِنگھو بارڈر پر نئے زرعی قوانین کے خلاف سنگھو بارڈر احتجاج کر رہے کسانوں کی میٹنگ شروع ہوگئی ہے، میٹنگ میں حکومت کی جانب سے کسانوں کو بھیجی گئی تحریری تجویز پر بحث کی جائے گی۔

farmer protest
farmer protest

By

Published : Dec 9, 2020, 3:31 PM IST

نئے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ 14 دنوں سے دہلی۔ہریانہ بارڈر(سِنگھو بارڈر) پر احتجاج کر رہے کسانوں اور حکومت ہند کے درمیان 6 میٹینگز ہوچکی ہیں لیکن سبھی بے نتیجہ رہیں۔

کسانوں کا محض ایک ہی مطالبہ ہے کہ حکومت زرعی قوانین کو واپس لے، اس معاملے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی گزشتہ روز کسان تنظیموں کے ساتھ میٹنگ کی تھی لیکن وہ بھی بے نتیجہ رہی تھی۔

بشکریہ اے این آئی ٹویٹر

آج صبح حکومت کی جانب سے کسانوں کو ایک تحریری تجویز بھیجی تھی جس کے بارے میں کسانوں کی میٹنگ میں بات چیت ہوگی اور آگے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اس طرح کی اطلاع بھارت کسان یونین کے ریاستی صدر منجیت سنگھ دی ہے۔

بشکریہ اے این آئی ٹویٹر

اس کے علاوہ کسان سنگھرش سمیتی، پنجاب کے رکن کنول جیت سنگھ پننو نے کہا کہ 'ہمارا صرف اتنا ہی مطالبہ ہے کہ تمام زرعی قوانین کو واپس لیا جائے، اگر حکومت کی جانب سے بھیجی گئی تحریری تجویز میں محض ترامیم کی باتیں ہوں گی تو ہم اسے مسترد کر دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details