اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کھمم میں بارش سے کسانوں کو نقصان - مرچ کی فصل

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ہفتہ کو ہوئی بارش کے نتیجہ میں مرچ کی فصل کو نقصان پہنچا۔ضلع کے پانچ منڈلوں کوسومنچی ،نیلاکونڈاپلی ، تروملایالاپالم ، کھمم رورل اور مُدی گونڈا میں بارش ہوئی۔

کھمم میں بارش سے کسانوں کو نقصان
کھمم میں بارش سے کسانوں کو نقصان

By

Published : Feb 10, 2020, 1:16 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:46 PM IST

اس بارش سے کٹی ہوئی مرچ کی فصل تر ہوگئی کیونکہ کسانوں نے مرچ کو خشک کرنے کے لئے کھلے آسمان کے نیچے رکھا تھا تاہم بے موسم ہوئی بارش نے ان کی فصل کو خراب کردیا۔

ایسے ہی ایک کسان کا کہنا ہے کہ اچانک ہوئی اس بارش کے نتیجہ میں ان کی مرچ تر ہوگئی۔اس وقت وہ سورہا تھا۔اس نے کہاکہ جب اس کی آنکھ کھلی تو اس نے اس مرچ کو ڈھانکنے کی کوشش کی تاہم اس کی کوشش رائیگاں ثابت ہوئی۔

کھمم میں بارش سے کسانوں کو نقصان

ایک اور کسان نے کہاکہ تارپولین کور مرچ کے لئے دستیاب نہیں تھے۔اس کسان نے کہا کہ جاریہ سال اس نے قرض کے بوجھ سے نکلنے کی توقع کی تھی تاہم بارش کے نتیجہ میں اس کی فصل بھیگ گئی اور اس بارش نے اس کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

اس کسان نے کہاکہ ریاستی حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ تارپولین سپلائی کرتی تاہم اس نے ایسا نہیں کیا۔اسی دوران پالیر کے رکن اسمبلی کے اوپیندر نے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اور کسانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے محکمہ زراعت کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ اس نقصان کا تخمینہ تیارکریں اور اسے حکومت کو بھیجیں۔انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ حکومت کی طرف سے کسانوں کی مدد کی جائے گی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 8:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details