راہل گاندھی نے کہا’’کسان چاہتا ہے کہ ان کی آمدنی پنجاب کے کسانوں کی طرح ہو۔ جبکہ مودی حکومت چاہتی ہے کہ ملک کے تمام کسانوں کی آمدنی بہار کے کسانوں کی طرح ہو‘‘۔
کانگریس کے رہنما نے اس کے ساتھ ہی ایک اعدادوشمار بھی پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سالانہ اوسط سب سے زیادہ آمدنی پنجاب کے کسان کی اور سب سے کم ریاست بہار کے کسانوں کی ہے۔ پنجاب میں کسان کی اوسط سالانہ آمدنی 2 لاکھ 16 ہزار 708 روپے ہے۔ جبکہ بہار میں کسان کی اوسط سالانہ آمدنی ملک میں سب سے کم 42 ہزار 684 روپے ہے۔