آندھراپردیش کے امراوتی کے کسانوں نے دارالحکومت کو غیرمرکوز کرنے کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کیا۔
کسانوں کی بڑی تعداد آج امراوتی کے تلایاپالم تا نلاپاڈو کے راستے کے دونوں جانب گھٹنوں کے بل ٹہر گئی۔یہ راستہ ججس کی روانگی کا ہے۔ان کسانوں نے ریاست کے تین دارالحکومتوں کے خلاف تشویش کااظہار کیا۔
قومی پرچم تھام کر احتجاجیوں نے حکومت کے فیصلہ کے خلاف نعرے بازی کی۔کسان اور ان کے ارکان خاندان، رشتہ داروں اور دوسروں نے یہ احتجاج کیا۔اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کسانوں نے مطالبہ کیا کہ تین دارالحکومتوں کے فیصلہ کو واپس لیاجائے۔اس موقع پر جے اے سی کے کنوینر سدھاکر نے کہا کہ حکومت نے ان کی اراضیات عوامی دارالحکومت کے لئے لی تھیں نہ کہ سیاسی اکھاڑہ کےلیے۔موجودہ حکومت نے یکطرفہ طورپر سی آرڈی اے بل کو منسوخ کیا ہے جس سے کسانوں کے مفادات متاثر ہوئے ہیں۔