اردو

urdu

By

Published : Dec 20, 2020, 10:42 AM IST

ETV Bharat / bharat

احتجاج کر رہے کسان ایک نوجوان پر کیوں ہو گئے برہم؟

کسان گزشتہ 25 دنوں سے سراپا احتجاج ہیں، مرکز کے ذریعے بنائے گئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کی مانگ کر رہے ہیں، اس دوران مرکز اور کسانوں کے مابین کئی دور کے مذاکرات کے باوجود بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

چلا بارڈر پر احتجاج کر رہے کسان ایک نوجوان پر کیوں ہو گئے برہم؟
چلا بارڈر پر احتجاج کر رہے کسان ایک نوجوان پر کیوں ہو گئے برہم؟

نوئیڈا دہلی کے چلا بارڈر پر اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب بھارتی کسان یونین بھانو کے درمیان ایک نوجوان پہنچا اور حکومت کی طرف سے لائے گئے تینوں زرعی قوانین کا جواز پیش کرنے لگا اور حکومت کی تعریف کرنے لگا، اس دوران کسان اور نوجوان کے مابین بحث شروع ہو گئی، جس کے بعد کسان اس پر برہم ہو گئے اور پھر نوجوان اور کسان کے مابین ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔

چلا بارڈر پر احتجاج کر رہے کسان ایک نوجوان پر کیوں ہو گئے برہم؟

موقعے پر موجود پولیس کے اہلکار پہنچے اور نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

احتجاجی مقام پر پہنچے والے شخص کی شناخت انکور کے طور پر ہوئی ہے اور گریٹر نوئیڈا کےبیٹا1 کے بیٹا 2 اسٹیشن کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔

وہیں اس نوجوان کی باتیں سن کر احتجاجی کسان شدید برہم ہو پویس کے سمجھائے جانے کے بعد ان کے غصے کو ٹھنڈا کیا گیا۔

حالانکہ نوجوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کوئی غلط بات نہیں کی جو سچ تھا وہی اس نے کہا۔

پولیس سیکٹر 20 کے انچارج انسپکٹر آر کے سنگھ نے بتایا کہ یہ نوجوان 14 اے کنٹرول روم میں اپنی گاڑی کا چالان ادا کرنے گریٹر نوئیڈا سے آیا تھا۔ جہاں سے وہکسانوں کے احتجاجی مقام پر پہنچا اور کسانوں سے بحث کی۔ نوجوان کو حراست میں لیا گیا حالانکہ بعد میں پولیس نے اسے ہدایت دے کر رہا کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details