زرعی قوانین کے خلاف دارالحکومت دہلی کے متعدد بارڈر پر تقریبا دو ماہ سے زائد وقت سے احتجاج کر رہے کسان رہنماؤں نے 6 فروری کو دوپہر 12 بجے سے شام 3 بجے تک ملک بھر میں قومی و ریاستی شاہراہوں کو بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انٹرنیٹ کی پابندیوں، عہدیداروں کی طرف سے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے اور ان کی نقل و حرکت کے مقامات کے قریب علاقوں میں دیگر مسائل کے خلاف کسانوں کی تنظیمیں قومی اور ریاستی شاہراہوں کو تین گھنٹوں کے لئے بلاک کر کے اپنا احتجاج درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ کسانوں کو مرکزی بجٹ 2021-22 میں نظرانداز کیا گیا ہے اور ان کے احتجاجی مقامات پر پانی اور بجلی کی فراہمی بھی بند کردی گئی ہے۔