ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع کے الند تعلقہ کے بھسنور دیہات میں آسمانی بجلی گرنے سے سدرام ویر بھدراپا نامی شخص کی موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ کسان اپنے کھیت میں کام کر رہا تھا، اس وقت اچانک بجلی گرنے سے اس کی موت ہوگئی۔
کرناٹک: آسمانی بجلی گرنے سے کسان کی موت - farmer dies
ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع کے الند تعلقہ کے بھسنور دیہات میں آسمانی بجلی گرنے سے سدرام ویر بھدراپا نامی شخص کی موت ہوگئی۔
الند تعلق کے دیہات میں بجلی کی زد میں آکر کسان کی موت
اس کے علاوہ اترپردیش میں بھی بجلی گرنے سے کئی افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں آچکی ہیں۔ جن میں زیادہ تر کسان شامل ہیں اور عام لوگوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔
اس وقت ملک بھر میں مانسون شروع ہو چکا ہے اور کئی ریاستوں میں بارش جاری ہے جس کے ساتھ ہی بجلی کے گرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔