اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دار الحکومت امراوتی کی منتقلی پر مایوس کسان کی موت - آندھرا پردیش کی خبریں

آندھراپردیش کے دار الحکومت امراوتی کی منتقلی پر مایوس ایک اور کسان کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔اس سے قبل بھی کئی کسانوں کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوچکی ہے۔

دار الحکومت امراوتی کی منتقلی پر مایوس کسان کی موت
دار الحکومت امراوتی کی منتقلی پر مایوس کسان کی موت

By

Published : Feb 10, 2020, 1:34 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:49 PM IST


اطلاع کے مطابق ضلع گنٹور کے تُلورو دیہات کے رہنے والے 43 سالہ کے چندرم کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوگئی۔وہ دارالحکومت کی منتقلی پر کافی مایوس تھا۔

چندرم نے چندرابابو دور حکومت میں نئے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کیلئے کسانوں سے لی گئی اراضی کے موقع پر اپنی اراضی حکومت کو دی تھی۔وہ دارالحکومت کی منتقلی کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے جاری کسانوں کے احتجاج میں شامل تھا۔

دار الحکومت امراوتی کی منتقلی پر مایوس کسان کی موت

وہ حکومت کے خلاف احتجاج میں شامل تھا۔اس کے رشتہ داروں نے بتایا کہ وہ دارالحکومت کی منتقلی پر وہ کافی مایوس تھا اور اسی مایوسی کے عالم میں دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔

اس کی موت کی اطلاع ملنے پر کسانوں نے اس کے گھر پہنچ کر اس کے غمزدہ ارکان خاندان کو پُرسہ دیا اور چندرم کو خراج پیش کیا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 8:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details