اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مشہور سوشلسٹ لیڈر سید صغیر احمد کا انتقال

چندر شیکھر نے اپنی جیل ڈائری میں بڑی دردمندی کے ساتھ سید صغیر احمد کا ذکر کیا ہے۔ انھیں 1981 میں یوپی جنتاپارٹی کا جنرل سیکرٹری بنایا گیا۔

By

Published : Sep 27, 2020, 7:23 PM IST

candle light
candle light

مشہور سوشلسٹ لیڈر اور سابق وزیراعظم چندرشیکھر کے قریبی دوست سید صغیر احمد کا آج صبح بریلی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 85 سال تھی۔

ضلع بدایوں کے قصبہ سہسوان میں ان کی پیدائش 4 دسمبر 1934 کو ہوئی۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انھوں نے اعلی تعلیم کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔

اسی دوران وہ سوشلسٹوں کے رابطے میں آئے اور زندگی بھر ان ہی کے ساتھ رہے۔ 1953 میں پرجا سوشلسٹ پارٹی کے ممبر بنے۔ انھوں نے جے پرکاش نارائن' اچاریہ کرپلانی اور رام منوہر لوہیا کی قیادت میں کام کیا۔

وہ چندرشیکھر ' بابو ترلوکی سنگھ 'ڈاکٹر عبدالجلیل فریدی اور نرائن دت تیواری کے قریب ترین لوگوں میں تھے۔ ایمرجنسی میں جب چندرشیکھر جیل چلے گئے تو صغیراحمد نے ہی ان کےگھروالوں کی خبر گیری کی۔

چندر شیکھر نے اپنی جیل ڈائری میں بڑی دردمندی کے ساتھ ان کا ذکر کیا ہے۔ انھیں 1981 میں یوپی جنتاپارٹی کا جنرل سیکرٹری بنایا گیا۔ تقریبا 60 سال کی سیاسی زندگی میں کئی ایسے مواقع آئے جس میں وہ قانون ساز اداروں کے رکن بن سکتے تھے لیکن انھوں نے کبھی اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کیا۔

انھوں نے اپنی شرطوں پر زندگی گزاری اور سیاست کو کبھی مفادات حاصلہ کا ذریعہ نہیں بنایا۔ پچھلے دنوں ان کی طویل سوانح عمری " ابھی امید زندہ ہے " ہندی میں شائع ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details