یہ اطلاع ان کے اہل خانہ نے آج یہاں دی۔ انہوں نے بتایاکہ ان کے پاس روز شام بہت سے لوگ فون کرتے ہیں اور پربھو کنج کو سیل کئے جانے کے سلسلے میں سوال جواب کرتے ہیں۔
مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کی بلڈنگ احتیاطاً سیل - مہاراشٹر نیوز
مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کی جنوبی ممبئی میں پیڈر روڈ میں واقع پربھوکنج بلڈنگ کو بی ایم سی نے کورونا وبا کے پیش نظر احتیاط کے طور پر سیل کردیا ہے۔
فائل
بلڈنگ سوسائٹی اور بی ایم سی نے وبا پھیلنے کے ساتھ ہی اسے سیل کردیا کیونکہ اس عمارت کے گھروں میں سینئر شہری رہتے ہیں اور اس حالت میں احتیاطی قدم اٹھانا ضروری ہے۔