پہلے ہلاک شدہ جوانوں کے اہل خانہ کو تین لاکھ روپے ایکس گریشیاء دیا جاتا تھا۔ چھتیس گڑھ حکومت کی وزارت داخلہ کی جانب سے آج اس تعلق سے حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
ہلاک شدہ جوانوں کے اہل خانہ کو مدد میں اضافہ - Family members of indian forces will get more compensation
ریاست چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل کی خاص کوششوں میں ہلاک شدہ جوانوں کے اہل خانہ کو دی جانے والی ایکس گریشیاء میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اب یہ 20 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔
![ہلاک شدہ جوانوں کے اہل خانہ کو مدد میں اضافہ ہلاک شدہ جوانوں کے اہل خانہ کو مدد میں اضافہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6455611-thumbnail-3x2-kkk.jpg)
ہلاک شدہ جوانوں کے اہل خانہ کو مدد میں اضافہ
ریاستی حکومت کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹر کی پیشکش پر بھارتی حکومت کی نئی ایس آر ای گائیڈ لائن کے مطابق ماؤنواز تشدد میں ہلاک شدہ جوانوں کے اہل خانہ کو دی جانے والی ایکس گریشیاء قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔