اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر: نقلی نوٹ کے ساتھ ایک گرفتار - نقلی نوٹ کے گرورہ کا پردہ فاش

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے اعلان سے قبل پولیس نقلی نوٹ کے دھندے میں ملوث گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا شروع کر دیا ہے۔

fake-currency-note-racket-busted-in-thane-one-held

By

Published : Aug 17, 2019, 4:21 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 6:13 AM IST


مہاراشٹر کی پولیس نے نقلی نوٹ کے دھندے میں ملوث گروہ کا انکشاف کرتے ہوئے ایک رکن کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پولیس ٹیم نے ایک نقلی کرنسی تیار کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے نقلی کرنسی تیار کرنے والے کمپیوٹر پرنٹر اور استعمال ہونے والے پیپر سمیت واٹر مارک برآمد کیے ہیں۔

اس علاوہ اس گروہ کے سرغنہ اور اسکے ممبران کو سرگرمی سے پولیس نے تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے کرائم برانچ کی واگلے اسٹیٹ یونٹ نے نقلی کرنسی کے ساتھ ایک ملزم کو کو گرفتار کیا ہے، جبکہ پولیس کے مطابق اس کا ساتھی ساتھ فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

مہاراشٹر: نقلی نوٹ کے ساتھ ایک گرفتار

تھانے کرائم برانچ یونٹ کی ٹیم کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ پانچ سو کے نقلی نوٹ فروخت کرنے کے لیے تھانے کے آر ٹی او دفتر کے پاس ایک شخص آنے والا ہے، جس پر کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے بتائے ہوئے مقام کے اطراف میں پولیس ٹیم کا جال بچھایا۔

پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد انھیں دو مشتبہ شخص دکھائی پڑے پولیس کو دیکھ ایک شخص فرار ہوگیا جبکہ دوسرے کو حراست میں لے کر تلاشی لی گئی تو اسکے پاس سے پانچ سو کی 566 نوٹ برآمد ہوئے، جس کی مالیت دو لاکھ83 ہزار تھیں۔

پولیس نے ملزم کی شناخت کالو اندوالے کے طور پر کیا ہے اور ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس ساتھی کانتو موکاشی نے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کر لی۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمین تھانے کے ضلع شاہپور کے رہائشی ہیں اور اگت پوری کے ایک مکان میں اس طرح کی نقلی کرنسی تیار کرنے کا کاروبار ہوتا ہے۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر اگت پوری کے ایک مکان میں چھاپہ مارا تو مکان میں کوئی موجود نہیں تھا. مگر نقلی نوٹ تیار کرنے میں استعمال ہونے والے سامان کا ذخیرہ برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف 489 اے، بی سی کے تحت مقدمہ درج کر اس گروہ کے سرغنہ اور دیگر اراکین کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 6:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details