اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

خودکشی کی ناکام کوشش - sachin doifode

بی جے پی کے مرحوم رہنما گوپی ناتھ منڈے کا مجسمہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے ایک حامی نے اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر آفس میں جسم پر کیروسین ڈال کر خودکشی کی ناکام کوشش کی۔

خودکشی کی ناکام کوشش

By

Published : Apr 30, 2019, 5:22 PM IST

پولیس نے اسے فوری اپنی تحویل میں لے لیا گیا۔ منڈے کا یہ حامی اپنے رہنما کا مجسمہ بنانے کا مطالبہ کررہا تھا۔ اس نے بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

خودکشی کی ناکام کوشش

گوپی ناتھ منڈے کے اس حامی کا الزام ہے کہ حکومت دانستہ طور پر اورنگ آباد میں گوپی ناتھ منڈے کا مجسمہ نہیں بنا رہی ہے جبکہ اورنگ آباد میں جگہ کا تعین ہوچکا ہے اور فنڈ بھی فراہم کیا جا چکا ہے۔

منڈے کے اس حامی کا نام سچن ڈویفوڑے بتایا جاتا ہے۔ وہ جے بھگوان مہاسنگھ کا ضلع صدر ہے۔ اس سے قبل بھی سچن ڈویفوڑے کا کہنا ہے کہ وہ کئی دفع ضلع انتظامیہ کو مکتوب دے کر مجسمہ بنانے کا مطالبہ کر چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details