راجستھان کے شہر اجمیر میں حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے عازمین حج کے لیے آن لائن فارم بھرنے کی سہولیات سے عام مسلمانوں کو راحت نصیب ہوئی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ خدمت خلق کے لیے اجمیر کے ڈاکٹر حاجی رمضان خان نے اپنے دواخانے کو عازمین حج کے دفتر میں تبدیل کر دیا ہے جہاں وہ روزانہ عقیدت مندوں کے لیے مفت فارم بھر کر مدد کررہے ہیں۔
ڈاکٹر حاجی رمضان اپنے اخراجات سے عازمین حج کو ضروری دستاویز درست کرا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سفر حج سے متعلق باریکیوں سے حج کے ارکان کے متعلق جانکاری بھی فراہم کرا رہے ہیں، خاص بات یہ ہے کہ اس نیک کار خیر میں مقامی لیڈران بھی عازمین حج کے دستاویز کو درست کرا رہے ہیں، جسے محلے کے لوگ اچھا قدم بتا رہے ہیں-