اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فیس بک ملازمین کو جولائی 2021 تک گھروں سےکام کرنے کی اجازت

جان لیوا اور خوفناک عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں مختلف کمپنوں اور دفاتر نے ملازمین سے گھروں سے کام لینا شروع کردیا ہے۔

فیس بک
فیس بک

By

Published : Aug 7, 2020, 8:05 PM IST

کچھ ممالک میں صورت حال بہتر ہونے پر ملازمین نے آفس جانا شروع کردیا ہے۔

تاہم اب بھی کئی ملازمین گھروں سے ہی آفس کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ نے اپنے ملازمین کو اب آئندہ سال جولائی2021 تک گھروں سے کام کرنے کا کہہ دیا ہے۔

فیس بک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملازمین کو ایک ہزار ڈالر بھی آفس اخراجات کی مد میں دیئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:فیس بک کا قابل اعتراض پوسٹ کو لیبل کرنے کا فیصلہ

خیال رہے گوگل نے بھی حال ہی میں اپنے ملازمین کے لئے گھروں سے کام کرنے کے حوالہ سے آئندہ سال جولائی 2021تک کی توسیع کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details