اقوامِ متحدہ کی جانب سے اس سال 'یوگا صحت کے لیے' اور 'یوگا کنبے کے ساتھ' یومِ یوگا کا تھیم قرار دیا گیا تھا۔
اس موقع پر ڈاکٹر عقیل نے یوگا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یوگا کو اپنی زندگی کی معمولات کا حصہ بناناچاہئے کیونکہ یوگا بہترین ورزش ہے، جو نہ صرف ہمارے نظامِ صحت کو درست رکھتی ہے بلکہ بہت سی بیماریوں سے لڑنے کے لئے ہماری قوتِ مدافعت کو بھی مضبوط کرتی ہے۔
یوگا کا عالمی دن پر پورے ملک کے عوام کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یوگ ہمارے جسم، ہماری سوچ اور ہماری روح کو پر سکون رکھنے کا اہم ذریعہ ہے۔
یہ جسم اور دماغ کو ایک اصول میں پیوست کر کے زندگی کو سکون اور توازن سے ہمکنار کرتا ہے۔ زندگی کی الجھنوں گھٹن پریشانیوں اور بےچینیوں کے درمیان آپ کو اطمینان اور سکون کے احساس سے جوڑنے میں یوگ مددگار ہوتا ہے۔