اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'غریب کلیان اناج یوجنا ایک تاریخی قدم' - 'غریب کلیان اناج یوجنا ایک تاریخی اقدام'

مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے پردھان منتری غریب کلیان اناج یوجنا نومبر تک بڑھانے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے اور اس سے غریب عوام کو فائدہ ہوگا اور اس اسکیم میں مزید پانچ ماہ کی توسیع سے ضرورت مندوں کو بڑی مدد ملے گی۔

غریب کلیان انا یوجنا ایک تاریخی اقدام ، غریبوں کو فائدہ : رام ولاس پاسوان
غریب کلیان انا یوجنا ایک تاریخی اقدام ، غریبوں کو فائدہ : رام ولاس پاسوان

By

Published : Jul 1, 2020, 7:10 PM IST

Updated : Jul 1, 2020, 8:38 PM IST

مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کو نومبر تک توسیع دینے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے اور اس سے غریب عوام کو فائدہ ہوگا۔

مرکزی وزیر برائے امور خوراک اور عوامی تقسیم ، پاسوان نے کہا کہ فوائد میں توسیع کرنے پر وہ وزیر اعظم نریندر مودی کا شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں شہریوں کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس بات پر الجھن پیدا ہوئی تھی کہ آیا پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا میں توسیع کی جائے گی یا نہیں۔ لیکن وزیر اعظم نے نومبر تک توسیع کردی ہے۔ یہ ایک تاریخی اقدام ہے ، اس سے غریب لوگوں کو مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ریاستی حکومتوں سے لوگوں میں راشن تقسیم کرنے اور اس اسکیم کے فوائد غریبوں تک پہنچانے کی درخواست کر رہا ہوں۔ ریاستی حکومتیں ایف سی آئی کے گوداموں سے راشن حاصل کرسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارچ 2021 سے پہلے ون نیشنل ون راشن کارڈ لاگو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی حکومتوں سے رابطے میں ہیں۔ ہم اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ضروری اقدامات کررہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے منگل کے روز قوم سے خطاب میں اعلان کیا کہ مرکزی حکومت پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا نومبر کے آخر تک توسیع کرے گی جس کے تحت غریبوں اور مساکین کو اشیائے خوردونوش مہیا کیا جارہا ہے۔

یہ اسکیم 80 کروڑ افراد کو مفت اناج فراہم کرے گی ، جو اب جولائی ، اگست ، ستمبر ، اکتوبر اور نومبر میں بھی لاگو ہوگی۔ حکومت ان پانچ ماہ کے دوران ، ہر کنبہ کے رکن کو 5 کلوگرام گندم یا 5 کلوگرام چاول دے گی۔

انہوں نے کہا ، اس کے علاوہ ہر خاندان کو ہر مہینے ایک کلو چنا (چنے) مفت ملے گا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس اسکیم میں توسیع کے لئے 90 ہزار کروڑ روپئے کے اضافی اخراجات کی ضرورت ہوگی۔

Last Updated : Jul 1, 2020, 8:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details