دو ماہ کے وقفے کے بعد پیٹراپول لینڈ بندرگاہ کے ذریعے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کے ساتھ مغربی بنگال کی دوطرفہ تجارت دوبارہ شروع ہوگئی۔
پیٹراپول چیک پوسٹ کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہونے کے بعد ایک ماہ کے دوران 30 اپریل کو دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔
ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 'مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگناس ضلع میں پیٹراپول انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ کے ذریعے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا آغاز ہوگیا ہے'۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'آج سے ہم پیٹراپول آئی سی پی کے ذریعہ دوطرفہ تجارت کو دوبارہ سے شروع کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ اس دوران حفاظتی پروٹوکول کے تمام اقدامات پر عمل کیا جائے گا'۔
عہدیدار نے بتایا کہ' سو مقامی ٹرک ڈرائیورز کو صرف بنگلہ دیش بندرگاہ کے علاقے میں 500 میٹر تک جانے کی اجازت ہوگی اور سامان اتارنے کے بعد واپس جلد لوٹیں گے'۔
عہدیدار نے مزید کہا ہے کہ 'ڈرائیورز کو پی پی ای پہننا چاہئے اور گاڑیوں سے اترنا نہیں ہے، جبکہ ان لوڈنگ کا عمل جاری رہے گا۔ خالی ٹرکز کو بھی صاف کرنا پڑے گا'۔
بنگال: پیٹراپول لینڈ بندرگاہ سے بنگلہ دیش کو برآمدات دوبارہ شروع ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ روزانہ 12 گھنٹے تجارت کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ 'بنگلہ دیش جانے والی تمام گاڑیاں 14 جون سے کولکتہ سے 80 کلومیٹر دور پیٹرپول چیک پوسٹ میں اور اس کے آس پاس سے تجارتی سرگرمیاں بڑے پیمانے پر انجام دے سکتے ہیں'۔
مقامی انتظامیہ نے تاجروں سے کہا ہے کہ 'وہ کسی بھی تعصب کے بغیر آئی پی سی علاقے کے باہر 50 ڈرائیورز کے ایک اور پول کے ساتھ تیار رہیں۔
مزید پڑھیں: کوروناوائرس کے سبب کولکاتا کا چاندنی مارکیٹ بھی متاثر
برآمد کنندگان کے ادارہ ایف آئی ای او کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑی تعداد میں ٹرک سرحد کے قریب پھنسے ہوئے ہیں۔ پیٹراپول چیک پوسٹ کے ذریعے برآمدات اتوار کو دوبارہ شروع ہوچکی ہیں۔ ہم انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے پر متفق ہوگئے ہیں'۔