اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فیس بک کے مالک کی سکیورٹی پرسوا تین ارب روپے خرچ

فیس بک پر جعلی خبروں کی ترسیل اور پرتشدد واقعات پر مبنی ویڈیوز نشر ہونے کے بعد اس کے بانی مارک زکر برگ کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر گذشتہ برس اپنی اور اپنے اہل خانہ کی سکیورٹی پر 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر (3 ارب 20 کروڑ روپے) خرچ کرنے پڑے۔

مارک زکر برگ

By

Published : Apr 14, 2019, 8:20 AM IST

حالاںکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ فیس بک کے سی ای او (مارک زکر برگ) کی ماہانہ تنخواہ ایک ڈالر ہے اور انہیں کمپنی سے انہیں کوئی بونس یا مراعات وغیرہ بھی نہیں ملتی لیکن ان کی سیکیورٹی پر ہرسال کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔

اس سے قبل سنہ 2017 میں ان کی سکیورٹی پر 90 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ مارک زکر برگ نے سکیورٹی کی مد میں استعمال ہونے والے نجی طیارے پر 26 لاکھ ڈالر خرچ کیے۔


رپورٹس کے مطابق فیس بک پر جعلی خبروں اور قابل اعتراض مواد کی تشہیر کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل آیا، تاہم مارک زکر برگ نے سال 2018 میں سکیورٹی کی مد میں دوگنا اضافہ کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details