اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'قبائلی مارکٹ میں توسیع سے روزگار کے مواقعے پیدا ہونگے' - قبائلی معاشیت

دہلی میں قبائلی معیشیت پر ایک ورکشاپ کے دوران سینیئر قبائلی رہنما و زیر ارجن منڈا نے کہا کہ قبائلی منڈی میں مزید ترقی کے لیے ملکی اور عالمی سطح پر اس میں توسیع لانے کی ضرورت ہے۔

arjun munda
arjun munda

By

Published : Feb 15, 2020, 2:27 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:21 AM IST

ٹرائبل کوآپریٹیو مارکیٹنگ ڈیولپمینٹ فیڈریشن آف انڈیا نے قبائلی وزارت کی مدد سے دہلی میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا، اس ورکشاپ میں ریلوے وزیر پیوش گوئل اور قبائلی وزیر ارجن منڈا بھی موجود تھے۔

اس ورکشاپ کا موضوع 'قبائلی مصنوعات کی تشہیر اور مارکیٹنگ کے لئے حکمت عملی' پر مبنی تھا۔ تقریب میں قبائلی وزارت کی وزیر آر سی مینا اور مینیجنگ ڈائریکٹر پراویر کرشنا بھی شامل ہوئی۔

'قبائلی مارکٹ میں توسیع سے روزگار کے مواقعے پیدا ہونگے'

یہ بھی پڑھیے


بھارت دورہ کے لئے امریکی صدر منتظر
حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا

ورکشاپ میں ریلوے وزیر پیوش گوئل نے کہا 'قبائلی منڈی کو بڑھانا ہوگا جس سے ملکی اور عالمی سطح پر اس کی مارکیٹ بڑھے گی'۔

انہوں نے مزید کہا 'حکومت بھارت کے بنائے ہوئے مصنوعات کو فروخت کرنے کے لیے کوشاں ہیں'۔

ورکشاپ میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے منڈا نے کہا ''ٹرائیفیڈ' نے قبائلی میدان میں بہت ترقی کی ہے جس سے ملک میں کاریگر اور کاروباری بھڑ رہی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'ٹرائبل مارکٹ کو بڑھانے سے بہت فائدہ ہوگا، خاص طور پر لوگوں کو نوکریاں ملیں گی اور مستقبل میں نئے روزگار پیدا ہونگے'۔

اس ورکشاپ میں ایف آئی سی سی آئی، سی آئی آئی اور ایس اوکیم، اشتہاری ایجنسیز ، فیشن انڈسٹرز اور حکومت سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوئے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:21 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details