یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دنوں 22 جماعتوں کی اپوزیشن رہنماؤں نے ایک ساتھ میٹنگ کرکے ایگزٹ پول پر جہاں تبادلہ خیال کیا وہیں برسراقتدار پارٹی ایگزٹ پول کے رجحان سے خوش اپنے حلیف پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کرکے آگے کے لائحہ عمل طے کرنے کی کوشش کی۔
ایگزٹ پول جیتے گا یا ہارے گا؟ - NDA
سترہویں لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے میں چند گھنٹے ہی باقی ہیں۔ سیاسی رہنماؤں اور ان کی حامیوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئی ہیں۔تمام ایگزٹ پولز کے باوجود اپوزیشن رہنماؤں اور ان کے حامیوں کو نتائج اس کے برعکس آنے کی امید ہے۔
ایگزٹ پول جیتے گا یا ہارے گا؟
سترہویں لوک سبھا انتخابات میں اس مرتبہ 91 کروڑ رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کے ذریعہ 55 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ قید کردیا ہے۔ جس کا نتیجہ آج آنے والا ہے۔