اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجستھان بورڈ کے باقی امتحانات پر روک کے خلاف عذر خارج - supreme court

سپریم کورٹ نے اتوار کی شام خصوصی سماعت کے دوران راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آر بی ایس ای) کی دسویں بورڈ کی 29 اور 30 جون کو ہونے والے باقی امتحانات پر روک سے متعلق عذرداری خارج کردی۔

راجستھان بورڈ کے باقی امتحانات پر روک کے خلاف عذر خارج
راجستھان بورڈ کے باقی امتحانات پر روک کے خلاف عذر خارج

By

Published : Jun 28, 2020, 9:11 PM IST

جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ کی ہولی ڈے بنچ نے فوری طور سے کی گئی سماعت کے دوران کہا کہ راج شری بنام کرناٹک معاملے میں حالیہ فیصلے کے پیش نظر اس عذرداری میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہے۔

راجستھان بورڈ کے باقی امتحانات پر روک کے خلاف عذر خارج

واضح رہے کہ اس معاملے میں جسٹس ایل ناگیشور راؤ کے فیصلے میں کہا تھاکہ عدالتوں کو تعلیم سے متعلق معاملوں میں کم سے کم مداخلت کرنا چاہئے۔ جسٹس کھانولکر نے بیکانیر کی ایک طالبہ کی ماں مادھوی دیوی کی عذرداری خارج کرتےہوئے کہا کہ عرضی گذار نے آخری وقت میں عذرداری دائر کی ہے جبکہ ریاستی حکومت نے احتیاط کے ساتھ ضروری طریقہ کار اپنالئے ہیں۔

امتحانات کل سے شروع ہونے والے ہیں اور عرضی گذاروں نے کوئی ایسی مشکلات کا ذکر نہیں کیا ہے اس لئے ہم اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتےہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details