اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حکومت نے ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے: نتن گڈکری - Budget 2019

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے۔

نتن گذکری

By

Published : Jul 5, 2019, 7:30 PM IST

Updated : Jul 5, 2019, 7:51 PM IST

گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل ملک کے ترقیاتی کاموں کو رفتار دے رہے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ بجٹ خواتین کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔ اس بجٹ میں ان کے لیے بہت کچھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک دو روپے ڈیزل پیٹرول کو مہنگا کرنے کی بات ہے اس سے عوام کو فرق نہیں پڑے گا۔ جو ایک روپے کا اضافی ٹیکس لگایا گیا ہے اس سے سڑکیں بہتر ہوں گی۔ جس سے لوگوں کی ڈیذل، پیٹرول میں بچت ہوگی اور اس کا اثر لوگوں کی جیب پر نہیں پڑے گا۔

نتن گذکری

گڈکری نے کہا چھوٹے کاروبار کو بھی اس بجٹ میں کافی فنڈ دیا گیا ہے۔ اس سے چھوٹے تاجر کو بڑی راحت ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک اپوزیشن کا سوال ہے ان کے پاس بولنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ اس لیے وہ بجٹ کی بھی مخالفت کر رہے ہیں۔

Last Updated : Jul 5, 2019, 7:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details