اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

علی اشرف فاطمی جے ڈی یو میں شامل - ڈی یو

اس موقع پر فاطمی نے کہا کہ نومبر میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد پٹنہ میں کیا جائے گا۔ اس ریلی میں پارٹی کے قومی صدر اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی شامل ہوں گے۔

فائل فوٹو

By

Published : Jul 28, 2019, 9:44 PM IST

کبھی بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادوکے قریبی رہے سابق مرکزی وزیر محمد علی اشرف فاطمی نے بڑی تعدا د میں اپنے حامیوں کے ساتھ جنتادل یونائٹیڈ میں شمولیت اختیار کر لی۔

جے ڈی یو دفتر میں منعقدہ تقریب میں پارٹی کے ریاستی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن وشسٹھ نارائن سنگھ نے فاطمی کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ اس کے بعد شامل ہوئے ان کے حامیوں کو جے ڈی یو کی رکنیت دلائی گئی۔

اس موقع پر فاطمی نے کہا کہ نومبر میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد پٹنہ میں کیا جائے گا۔ اس ریلی میں پارٹی کے قومی صدر اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار بھی شامل ہوںگے۔

انہوں نے کہا کہ وہ متھلانچل اور بہار کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد کریںگے۔ جے ڈی یو اور حکومت کے ایجنڈے کو آگے لیکر جائیں گے۔

سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جو عوامی توقعات کو لیکر مہم چلائی ہے اس میں وہ مزید طاقت فراہم کریں گے۔

غور طلب ہے کہ اشرف علی فاطمی سنہ 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں دربھنگہ پارلیمانی حلقہ سے آر جے ڈی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنا چاہتے تھے لیکن دربھنگہ کی سیٹ تال میل کے تحت مہا گٹھ بندھن کی حلیف جماعت وکاس شیل انسان پارٹی کے کھاتے میں چلی گئی۔

اس سے ناراض ہو کر مسٹر فاطمی نے آزاد انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد آرجے ڈی نے انہیں پارٹی سے برخواست کر دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details