اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'بالا کوٹ میں جیش محمد کو پاک فوجی افسر ٹریننگ دیتا تھا' - پاک فوجی افسر

بھارتی فضائیہ کے مطابق پاکستان کے بالا کوٹ کے مقام پر جیش محمد کا تباہ شدہ کیمپ ایک اہم اور خاص ٹریننگ سینٹر تھا، جہاں شدت پسندوں کو جدید ہتھیاروں کے استعمال کی ٹریننگ دی جاتی تھی۔

JeM

By

Published : Feb 27, 2019, 11:01 AM IST


بھارتی فضائیہ نے منگل کے روز پاکستان کے بالاکوٹ کے مقام پر آپریشن کرکے شدت پسند تنظیم جیش محمد کیمپ کو تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا اور کہا تھا کہ اس میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے بہنوی سمیت درجنوں شدت پسند مارے گئے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بالاکوٹ میں جیش محمد کا تباہ شدہ کیمپ اس سے قبل حزب المجاہدین کا اڈہ رہ چکا ہے، جہاں شدت پسندوں کو تربیت فراہم کی جاتی تھی۔

غور طلب ہے کہ یہ بالاکوٹ پاکستانی ریاست خیبر پختونخواہ میں کنہار ندی کے کنارے واقع ہے، جبکہ جیش محمد کا کیمپ مبینہ طور سے بالا شہر سے 20 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سینٹر میں شدت پسندوں کو جدید جنگی ہتھیاروں کے استعمال، خود کش حملوں کے طور طریقے، آئی دی ڈی بموں کے استعمال اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کے طریقے سکھائے جاتے تھے۔

ذرائع کے مطابق جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کئی بار اس کیمپ کا دورہ کر چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق فوجی افسر اس کیمپ میں شدت پسندوں کو ٹریننگ دیتا تھا۔


غور طلب ہے کہ منگل کی صبح پاکستان نے بھارت پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فضائیہ پاکستانی حدود میں گھس آئے، لیکن پاکستانی فضائیہ کی بروقت اور مناسب کارروائی کے نتیجے میں ان کو واپس لوٹنا پڑا اور جاتے ہوئے کئی مقامات پر پےلوڈ گرائے۔

اس کے بعد بھارتی فضائیہ کی جانب سے کارروائی کی تصدیق کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان کے بالاکوٹ کے مقام پر جیش محمد کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں سینکڑوں شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

جبکہ پاکستانی حکومت کی کسی بھی طرح کی ہلاکت اور زخمی ہونے سے انکار کیا گیا۔

بھارتی خارجہ سکیرٹری وجے گوکھلے نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ بھارتی فضائی کی ایک غیر عسکری کارروائی تھی، جو ایک پیش بندی کے طور پر کی گئی ہے اور پلوامہ حملے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ حملہ شدت پسندوں کے خلاف کیا گیا تھا، نہ کہ پاکستانی شہری اور افواج کے خلاف۔

بھارت اور پاکستان کی سرحدوں پر چوکسی میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور مقامی آبادی کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details