اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی انتخابات : ای وی ایم کے تعلق سے شکایت - ای وی ایم مشینوں سے چھیڑ چھاڑ

مٹیا محل حلقہ اسمبلی میں پولنگ بوتھ نمبر 109 ، 110 اور 111 پر عوام کا کہنا ہے کہ 'جب وہ ووٹ ڈالنے کے لئے اندر جا رہے ہیں اور ووٹ ڈالنے کے لیے بٹن دبا رہے ہیں تب کسی بھی پارٹی کو دیا گیا ووٹ بی جے پی کو جارہا ہے۔'

دہلی انتخابات : ای وی ایم بٹن دباتے ہی بی جے پی کو ووٹ
دہلی انتخابات : ای وی ایم بٹن دباتے ہی بی جے پی کو ووٹ

By

Published : Feb 8, 2020, 3:22 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:34 PM IST

اس بات کی شکایت عوام نے الیکشن کمیشن کی جانب سے آئے ہوئے افسران سے بھی کی لیکن اس کے باوجود عوام میں ناراضگی نظر آرہی ہے۔ رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ 'ہم ووٹ کے لیے کسی دوسری پارٹی کا بٹن دباتے ہیں اور جب پرچی نکل آتی ہے تو اس پر بی جے پی کا نشان ہوتا ہے۔'

دہلی انتخابات : ای وی ایم بٹن دباتے ہی بی جے پی کو ووٹ

متعدد شکایات کے باوجود بھی اس مسئلہ کو حل نہیں کیا گیا حالانکہ دو سے تین بار مشینوں کو تبدیل کیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ پریشانی مسلسل برقرار ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ یہ بی جے پی کو جتوانے کی سازش ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جب بی جے پی کو یہ لگا کہ عام آدمی پارٹی دہلی میں حکومت بناسکتی ہے تو انہوں نے آخری حربہ کے طور پر ای وی ایم مشینوں میں چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details