اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی جے پی کی اقتصادی پالیسیوں پر سب کو شبہ: منموہن سنگھ - قومی معیشت کانفرنس کے اختتامی اجلاس سیشن

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ہندوستانی معیشت میں اعتماد بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اقتصادی پالیسیوں پر صنعت کار، بینکر، پالیسی ساز، ریگولیٹر، کاروباری اور شہریوں میں سے کسی کو اعتماد نہیں ہے۔

Everyone suspects BJP's economic policies: Manmohan Singh
بی جے پی کی اقتصادی پالیسیوں پر سب کو شبہ: منموہن سنگھ

By

Published : Nov 30, 2019, 8:24 AM IST

ڈاکٹر سنگھ نے قومی معیشت کانفرنس کے اختتامی اجلاس سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک قرض نہیں دے رہے ہیں اور ترقی کی رفتار رکی ہوئی ہے۔


مودی حکومت گزشتہ حکومتوں کی ہر پالیسی کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔ معیشت کو رفتار دینے کے لیے حکومت کو اعتماد سازی کے اقدامات کرنے چاہییں۔ ہر صنعت کار، تاجر، سرمایہ فراہم کرنے اور کارکنوں کو حکومت پر اعتماد ہونا چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ معاشرے کی حالت کا اثر معیشت پر پڑتا ہے، سماج کا تانا بانا ٹوٹتا جا رہا ہے اور معیشت کی ہیئت گھٹ رہی ہے۔

اقتصادی ترقی کے لیے باہمی اعتماد اور خود اعتماد بہت ضروری ہے۔ معاشرے میں خوف کا ماحول ہے۔ صنعتیں سرکاری افسران کے ظلم کی شکایت کر رہی ہیں۔ میڈیا، عدلیہ، ریگولیٹر، حکام اور جانچ ایجنسیوں پر سے عوام کا اعتماد برابر گھٹ رہا ہے۔


ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ لوک سبھا میں اکثریت اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ کروڑوں نوجوانوں کو روزگار دیا جا سکتا تھا۔

انہوں نے وزیر اعظم سے سماج پر شک نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہم آہنگی، اعتماد اور بھروسے کو فروغ دینا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details