اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'سپریم کورٹ کا فیصلہ ہر کسی کو ماننا چاہیے' - رام جنم بھومی

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہا کہ 'اترپردیش، ایودھیا میں رام مندر پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا احترام ہر کسی کو کرنا چاہیے اور یہی ملک کے لیے سب سے بہتر ہوگا'۔

مایاوتی

By

Published : Oct 7, 2019, 5:10 PM IST

مایاوتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'بابری مسجد۔رام جنم اراضی مقدمے پر سماعت کے بعد آنے والے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے اور ہر جگہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رہنی چاہیے'۔

مایاوتی کا ٹویٹ

انہوں نے ٹویٹ کیا،’سپریم کورٹ کی اسپیشل بینچ کا بابری مسجد، رام جنم اراضی مقدمے پر ہردن کی سماعت کے بعد آگے جو بھی فیصلہ آئے اس کا ہر کسی کو لازمی طور پر احترام کرنا چاہیے اور ملک میں ہر جگہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ماحول قائم رکھنا چاہیے۔ یہی وسیع پیمانے پر عوامی مفاد میں سب سے بہتر ہوگا‘۔

سپریم کورٹ کی ایک اسپیشل بینچ بابری مسجد، رام جنم بھومی مقدمے کی سماعت کر رہی ہے جس کی معئنہ آخری تاریخ 18اکتوبر سے گھٹا کر 17 اکتوبر کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details