اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مایاوتی ٹکٹ فروخت کرتی ہیں'

پرگتی شیل پارٹی کے صدر شیوپال یادو نے الزام لگایا کہ بی ایس پی سربراہ مایاوتی انتخابات کے دوران امیدواروں کو پیسے کے بدلے ٹکٹ دیتی ہیں۔

'مایاوتی ٹکٹ فروخت کرتی ہیں'

By

Published : Mar 31, 2019, 8:25 AM IST

شیوپال سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ مایاوتی ٹکٹ فروخت کرتی ہیں، لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ انہیں اس امیدوار کو ووٹ نہیں دینا چاہیے، جنہوں نے پیسے سے ٹکٹ خریدا ہے۔

گذشتہ روز شیوپال سنگھ نے ریاست اترپردیش کے فیروزآباد سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ جن کا مقابلہ ملائم سنگھ کے بھتیجے اکشے یادو سے ہو گا۔

ریاستی وزیر مہیش شرما نے بھی بی ایس سربراہ پر ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی بولی لگاکر ٹکٹ فروخت کرتی ہیں۔ 20 کروڑ روپے میں ٹکٹ فروخت کرنے والی پارٹی ملک کو کیسے چلاسکتی ہے۔ اگر مایاوتی اور ان کے بھتیجے اکھلیش یادو عام انتخابات میں کامیاب ہوتے ہیں تو 1995 کا گیسٹ ہاؤس بدعنوانی جیسا معاملہ پھر ہوگا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details